aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
Fri, Jul 03 09, 06:04 PM PST
بھارت: صوفی میوزک شو، پاکستانی قوالوں کی شرکت
نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ہونے والے صوفی میوزک شو میں پاکستانی قوال غلام صابر اور غلام وارث نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور شائقین موسیقی کے دل جیت لئے۔نئی دلی کے ہیبی ٹیٹ سینٹر میں ہونے والی اس شام موسیقی کا اہتمام حسن آراء ٹرسٹ نے کیا تھا۔ ٹرسٹ کے صدر ظاہر زیدی کا کہنا تھا کہ اس شام کے انعقاد کا مقصد قوالی کی روایت کو فروغ دینا ہے۔

صدائے صوفی کے نام سے منعقد ہونے والی اس سالانہ تقریب میں پاکستانی قوال غلام صابر خان اور غلام وارث نے اپنے آوازوں کا جادو جگایا اور شائقین موسیقی کو اپنے فن سے محظوظ کیا۔ پنجاب اور سندھ سے نکل کر دنیا بھر میں پھیلنے والی تصوف کی لہر قوالی میں شامل ہوکر مقبولیت کے بام عروج پر ہے۔ اس سے پہلے قوالیاں صرف صوفی بزرگوں کے مزاروں پر ہوتی تھیں اور ایک مخصوص حلقہ ان میں دلچسپی لیتا تھا۔ مگر اب وحدت الوجود اورمعرفت کے کلام پر مبنی صوفی میوزک موسیقی سے دلچسپی رکھنے والے دیگر طبقات میں بھی پھیلتا جارہا ہے۔
لندن آئی کی دسویں سالگرہ
شاہ رخ عالمی کنونشن سے خطاب کرینگے
کیٹی پرائس کی سابقہ شوہر کو دھمکیاں
گریمی ایوارڈ پہلی بھارتی گلوکارہ تانوی کے نام
لوگوں میں نمایاں رہنا نہیں چاہتی، میگن
لاہور: فیمینا انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام فیشن شو
آسکر: ہرٹ لاکرنے میدان مار لیا
سوات :تصاویر کی نمائش
جان ،ارجن ہالی وڈ میں
دپیکا کو سائز زیر و پر یقین نہیں
1 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2010 All rights reserved