|
جیکسن کی آخری رسومات، مفت ٹکٹ جاری کرنیکا اعلان
لاس اینجلس: لاس اینجلس میں مائیکل جیکسن کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کیلئے مداحوں کو سترہ ہزار پانچ سو مفت ٹکٹ جاری کئے جائیں گے۔لاس اینجلس کے اسٹیپلز سینٹر میں آئندہ منگل کو ہونے والی یادگاری تقریب کے منتظمین نے تفصیلات جاری کردیں ہیں۔ اسٹیپلز سینٹر کے مالک باس لویکی کا کہنا ہے کہ تقریب میں شرکت کیلئے ساڑھے سترہ ہزار مداحوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے مفت ٹکٹ جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گیارہ ہزار ٹکٹ اسٹیپلز سینٹر کے اندر اور ساڑھے چھ ہزار ملحقہ نوکیا تھیٹر کیلئے جاری کئے جائیں گے۔ لویکی نے دنیا بھر کے میڈیا کیلئے مفت ویڈیو فیڈ کا بھی اعلان کیا۔ |