aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
Sat, Jul 04 09, 02:41 PM PST
روس:بلون کمپی ٹیشن ،اقتصادی بحران سے متاثر
کنگر: روس میں ہونے والا سالانہ بلون کمپی ٹیشن بھی عالمی اقتصادی بحران سے محفوظ نہیں رہ سکا۔سائبیریا کے علاقے کنگر میں ہر سال ہوا میں غبارے اڑانے کا مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے مگر اس سال چونکہ ساری دنیا اقتصادی بحران میں مبتلا ہے اس لئے اس کا اثر ان غبارے اڑانے کے شوقین افرادپر بھی پڑا ہے۔ اس مرتبہ مقابلے میں شرکاء کی تعداد گزشتہ برسوں کی نسبت کم رہی۔ ایئر فیئر بلون کمپی ٹیشن میں صرف تیس افراد نے حصہ لیا۔

اس مقابلے میں کسی ایک فرد کو فاتح قرار نہیں دیا گیا بلکہ انعام ایک علاقائی ٹیم کے سپرد کیا گیا۔ مقابلے میں شرکت کے لئے اس خاص قسم کے ایئر بلون پر ایک ملین روبل یعنی تقریباً بتیس ہزار امریکی ڈالر خرچ ہوتے ہیں جو لوگ اس بار مقابلے میں حصہ نہیں لے سکے ۔ان کا کہنا ہے کہ اقتصادی بحران نے ان کے شوق کی تکمیل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں۔ انہیں مقابلے کا حصہ نہ بننے پر افسوس ہے۔
لندن آئی کی دسویں سالگرہ
شاہ رخ عالمی کنونشن سے خطاب کرینگے
کیٹی پرائس کی سابقہ شوہر کو دھمکیاں
گریمی ایوارڈ پہلی بھارتی گلوکارہ تانوی کے نام
لوگوں میں نمایاں رہنا نہیں چاہتی، میگن
لاہور: فیمینا انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام فیشن شو
آسکر: ہرٹ لاکرنے میدان مار لیا
سوات :تصاویر کی نمائش
جان ،ارجن ہالی وڈ میں
دپیکا کو سائز زیر و پر یقین نہیں
1 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2010 All rights reserved