aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
حکومت کی تین ماہ کی کارکردگی اطمینان بخش ہے؟
ہاں
نہیں
پتانہیں
City Max Min Hum
 KHI   33 oC   28 oC   66 %
 ISL   36 oC   26 oC   58 %
 LHR   36 oC   26 oC   66 %
 QTA   37 oC   21 oC   45 %
 PSW   35 oC   28 oC   58 %
  Saturday, Jul 05 2008
Wed, May 14 08, 12:52 PM PST
بھارت: جے پور دھماکوں کے بعد شہر میں کرفیو نافذ
جے پور: بھارت کی ریاست راجستھان کے شہرجے پورمیں سات دھماکوں میں اسی افراد کی ہلاکت کے بعد صبح نو سے شام چھ بجے تک کرفیو نافذکردیا گیا ہے ۔ پولیس نے چار مشتبہ افراد گرفتار کرلئے ہیں ۔جے پور میں منگل کی شام سات بجکر پچیس منٹ پر دھماکوں کا سلسلہ شروع ہوا۔بیس منٹ کے دوران گنجان آباد علاقوں میں سات بم دھماکے ہوئے جبکہ آٹھواں بم ناکارہ بنا دیا گیا ۔بم دھماکوں میں اسی افراد ہلاک اوردوسوافرادزخمی ہوئے جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

ریاستی حکومت نے دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لئے پانچ پانچ لاکھ اور زخمیوں کے لئے ایک ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے ۔بھارتی پولیس کے ڈائریکٹرجنرل امرجت سنگھ کے مطابق ایمبولینس اوردیگرگاڑیوں کے ذریعے زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا گیا ،تمام طبی مراکزمیں ایمر جنسی نافذ کردی گئی اورنئی دہلی سمیت پورے علاقے میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے ہوامحل ،جوہری باز ار،تریپولیا ،مناک چوک اورسنگنیری گیٹ کے علاقوں میں ہوئے۔ دھماکوں کے بعد پولیس الرٹ ہوگئی ہے اورحادثے کی تفتیش وتحقیقات میں مصروف ہے۔

ادھر بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے جے پور میں ہونے والے دھماکے جہاں ہوئے وہاں سیاحوں کی آمد ورفت رہتی ہے۔دھماکوں کے بعد دہلی ،ممبئی اور اترپردیش میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کے بعد افراتفری مچ گئی۔بعض ذرائع کہہ رہے ہیں کہ چھ دھماکے ہوئے تاہم ساتویں کو بم ڈسپوزل نے ڈی فیوز کردیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہلاک شدگان میں زیادہ تر کا تعلق غیر ملکی سیاحوں میں سے تھا۔
سری نگر: پولیس کالاٹھی چارج،30کشمیری زخمی
روس:فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
یورینیم کی افزودگی جاری رکھیں گے،ایران
بنگلہ دیش : حسینہ واجد کان کے مرض میں مبتلا
ترکش آرمی کا دو کردباغیوں کوہلاک کرنے کا دعویٰ
نائیجیریا:فیکٹریوں کے فضلے سے لاکھوں افراد کو خطرہ
یمن میں بم دھماکا چار افراد ہلاک
سری لنکا: جھڑپوں میں فوجی سمیت 35باغی ہلاک
افغانستان: امریکی فوج نے 22افغان شہری ہلا ک کردیئے
مقبوضہ کشمیر:اندور میں کرفیو تیسرے روز بھی نافذ
1 2 3 4 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved