مغربی ورجینا : امریکا میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے مغربی ورجینا کے پرائمری الیکشن میں بارک اوبامہ کو شکست دے دی ہے۔ہیلری کلنٹن نے ویسٹ ورجینیا میں اڑسٹھ فیصد جبکہ ان کے حریف اوبامانے اٹھائیس فیصد ووٹ حاصل کئے۔ شکست کے باودجود بارک اوباما کو ہیلری کلنٹن پر برتری حاصل ہے۔
بارک اوباما کے مندوبین کی تعداد و سو تیراسی ہے اور انہیں صرف اٹھائیس مندوبین کی ضرورت ہے۔ہیلری کلنٹن کے پاس دو سو تہتر مندوبین ہیں ۔نتائج جاری ہونے کے بعد ہیلری کلنٹن نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ مقابلے کوختم کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ پرائمری الیکشن سے دستبردار نہیں ہوں گی۔