aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   33 oC   28 oC   74 %
 ISL   37 oC   24 oC   45 %
 LHR   35 oC   27 oC   51 %
 QTA   34 oC   17 oC   10 %
 PSW   36 oC   26 oC   54 %
  Saturday, Jul 04 2009
Tue, Jun 17 08, 04:56 PM PST
بش، مشرف، احمدی نژاد ناقابل اعتبار ترین صدور
واشنگٹن: ایک بین الاقوامی ادارے کے سروے میں صدر پرویز، امریکی صدر بش اور ایرانی صدر احمدی نژاد کو دنیا کا ناقابل اعتبار ترین لیڈر قرار دیدیا گیا۔ بیس ممالک میں کرائے گئے بین الاقوامی ادارے کی سروے رپورٹ کے مطابق کسی بھی ملک کے سربراہ کو اس کے اپنے ملک سے باہر زیادہ قابل اعتبار نہیں سمجھا جاتا۔ اس معاملے میں صدر پرویز مشرف کو نہ صرف پاکستان میں بلکہ دیگر ممالک میں بھی انتہائی ناقابل اعتبار سمجھا جاتا ہے۔ سروے کے مطابق صدر پرویز دنیا کے سب سے زیادہ ناقابل اعتبار لیڈر ہیں۔ سروے میں پرویز مشرف پر صرف اٹھارہ فیصد لوگوں نے اظہار اعتماد کیا۔

صدر پرویز مشرف کے مقابلے میں امریکی صدر بش کو لوگوں نے پانچ فیصد زیادہ قابل اعتماد قرار دیا ان پر تئیس فیصد لوگوں نے اعتماد کا اظہار کیا سروے میں ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کو بائیس فیصد لوگوں نے قابل اعتبار قرار دیا ہے۔ سروے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کیک مون کو سب سے زیادہ قابل اعتماد لیڈر قرار دیا گیا ہے۔ انہیں پینتیس فیصد ووٹ ملے ہیں۔ سروے میں کہا گیا ہے کہ چین کے صدر ہوجن تاؤ اور روس کے وزیراعظم ولادی میرپیوٹن کو لوگ وعدے کا پکا سمجھتے ہیں۔
نوکروڑ سال قدیم ڈائناسورز کے آثار
روس :امریکا کو افغانستان کیلئے سپلائی لائن دیگا
شمالی کوریا:ایک دن میں چھ میزائل تجربے
عراق میں تشدد جاری رہاتو امریکا لاتعلق ہوجائیگا،بائیڈن
سارا پالن کا عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
لندن: عمارت میں آتشزدگی،چھ افراد ہلاک
جیکسن کی آخری رسومات، مفت ٹکٹ جاری کرنیکا اعلان
مقبوضہ کشمیر:مظاہرین اور پولیس میں تصادم ،20زخمی
افغانستان:طالبان کے گرد گھیرا تنگ
ہندو لڑکی کی شادی مسلمان سے نہیں ہونی چاہئے، نتین
1 2 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved