|
مقبوضہ کشمیر:اندور میں کرفیو تیسرے روز بھی نافذ
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں ہندو مندر بورڈ کو الاٹ کی گئی زمین کی منسوخی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے بعد اندور میں کرفیو تیسرے روز بھی نافذ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہندو شرائن بورڈ کو الاٹ کی گئی زمین کی منسوخی کے خلاف بھارت کے مختلف شہروں میں انتہا پسند ہندوؤں نے پرتشدد مظاہرے کئے۔ جس کے دوران اندور میں جمعہ کے روز چار افراد کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔ جو بدستور جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کرفیو ختم نہ کرنے کا فیصلہ کشیدہ حالات کے باعث کیا گیا۔ حکام نے مزید ہنگاموں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی میں اسلامک موومنٹ آف انڈیا ملوث ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تنظیم کے بعض ارکان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ |