|
سری لنکا: جھڑپوں میں فوجی سمیت 35باغی ہلاک
کولمبو: سری لنکاکے شہر کولمبو میں تازہ ترین جھڑپوں میں چھتیس باغی ہلاک ہو گئے۔ سری لنکا کے وزارت دفاع کے مطابق لڑائی میں ایک فوجی اورپینتیس باغی ہلاک ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ضلع ویوونیا، مینار، ملائیٹیواورجیفناکے مختلف اضلاع میں ہونے والی جھڑپوں میں پینتیس باغی ہلاک کئے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک فوجی ہلاک اور چار زخمی بھی ہوئے۔ تامل باغیوں کی جانب سے فوری طور پر اس واقعے کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ دفاعی حکام نے بتایاکہ رواں سال جھڑپوں میں فوج نے چار ہزار سات سو چھتیس تامل باغی ہلاک کئے جبکہ چار سو پچیس فوجی بھی ہلاک ہوئے۔ |