|
یمن میں بم دھماکا چار افراد ہلاک
ثنا: یمن میں بم دھماکے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی خبر رسا ایجنسی کے مطابق دھماکا پوسٹ آفس کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔فوج اور شیعہ باغی گروپ عبدالمالک الہوتی کے درمیان ہونے والی لڑائی میں دو ہزار چار سے اب تک سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ |