|
ترکش آرمی کا دو کردباغیوں کوہلاک کرنے کا دعویٰ
انکارا: ترکی نے دو کرد گوریلا زکو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترکش فوجی ترجمان نے بتا یا کہ جنوب مشرقی علاقے عراق کے بارڈر کے قریب کردوں کے خلاف آپریشن کے دوران دو کردباغیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان باغیوں کے قبضے سے چھیالیس بندوقیں اور آتش گیر مادہ بھی ملا جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکی صرف اپنی حدود میں ہی با غیوں کے خلاف کارروائی کرے گا اور کسی کو اس میں مداخلت نہیں کرنے دیں گے۔ |