ڈھاکا: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ دائیں کان کی بیماری میں مبتلا ہو گئیں۔ حسینہ کے ذاتی معالج پروفیسر سید مدثر علی کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ میڈیکل ٹریٹمنٹ کیلئے تقریبا دو مہینے سے امریکا کے اسپتال میں زیر علاج ہیں لیکن ان کا ابھی تک خاطر خواہ علاج نہیں کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ امریکا کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کا دوبارہ صحیح طرح سننا بہت مشکل دکھائی دیتا ہے ۔مدثر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی نااہلی کی وجہ سے ان کی بائیں طرف کی آنکھ بھی متاثر ہوئی ہے ۔انہوں نے امریکی ڈاکٹر ز پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے صحیح وقت پر علاج نہ کرنے پر انکی آنکھ متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بیماری سے دل کی بیماریاں بھی ہوسکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ اگر شیخ حسینہ کا صحیح طرح علاج کیا جائے تو وہ دوباہ صحت مند ہو سکتی ہیں۔