سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کی تازہ پر تشدد کارروائی میں تیس مسلمان شدید زخمی ہو گئے۔ مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں مقدس اسلامی مقام جناب صاحب میں آتشزدگی کے بعد ہزاروں کشمیریوں نے احتجاج کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ آگ بھارتی پولیس نے لگائی ہے جبکہ بھارتی پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ مظاہرین نے آگ لگنے کی خبر ملتے ہی جناب صاحب کے سامنے احتجاج شروع کر دیا۔ اور تکبیر کے نعرے بلند کئے۔ جس پر بھارتی پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جس سے تیس کشمیری زخمی ہو گئے۔ جناب صاحب میں مقدس اسلامی تبرکات موجود ہیں جو آتشزدگی سے محفوظ رہے۔