aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   20 oC   19 oC   28 %
 ISL   13 oC   09 oC   67 %
 LHR   18 oC   09 oC   68 %
 QTA   12 oC   -02 oC   67 %
 PSW   14 oC   10 oC   63 %
  Saturday, Nov 22 2008
Mon, Aug 18 08, 10:13 PM PST
امریکا کاپرویز مشرف سے اظہار تشکر
واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے استعفے کے باوجود امریکا پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔ برطانیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مشکل دور ختم ہو گیا۔ امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔ جس پر امریکا ان کا شکر گزار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی حکومت انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے کوشش جاری رکھے گی۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے استعفے سے پاکستان کا مشکل دور ختم ہو گیا۔ نئے صدر کا انتخاب جلد کیا جائے۔ بھارت نے استعفے کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان سلطان احمد نے امید ظاہر کی کہ صدر کے استعفے سے پاکستان میں جمہوریت اور عوامی حکومت مستحکم ہو گی۔ فرانس نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاستدان آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کام کریں۔ روس کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے استعفے سے پاکستان غیر مستحکم نہیں ہو گا اور آئین و قانون کی حکمرانی بحال رہے گی۔ یورپی یونین نے صدر پرویز مشرف کے استعفے کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔ جاپانی وزیراعظم یاسوفکودا نے کہا کہ صدر پرویز مشرف کے استعفے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔ بنگلہ دیش کے وزیرخارجہ افتخار چوہدری نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی عوام سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔
گوانتاموجیل سے رہائی پانیوالے آسٹریلوی شہری کا پابندیاں نرم کرنیکا مطالبہ
اوباما نے سابق سینیٹر ٹوم ڈیشلے کو وزیر صحت نامزد کردیا
عراق: مکمل انخلاء میں دو سے تین سال لگ سکتے ہیں، مائیکل مولن
کرد باغیوں سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق
خلائی اسٹیشن کی مرمت میں مصروف خلا نوردوں کے اوزار گم
اسامہ کی موت کی کوئی اطلاع نہیں،امریکا
ڈاکٹر عافیہ کیس: تحقیقات سترہ دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم
1 2 3 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved