|
مشرف نے استعفیٰ مواخذے سے بچنے کیلئے دیا،امریکی ذرائع ابلاغ
نیویارک: امریکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے استعفیٰ ممکنہ مواخذے سے بچنے کیلئے دباؤ میں آکر دیا اور اب پاکستان میں نئے صدر کے انتخاب کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ موقر امریکی روزنامے ”نیویارک ٹائمز“ نے پرویز مشرف کی اقتدار سے علیحدگی پر اپنی رپورٹ میں کہا کہ ان کا استعفیٰ پاکستان میں گزشتہ دس روز سے جاری بھرپور سیاسی کوششوں کے نتیجہ میں عمل میں آیا۔ |