اسکندریہ : مصر میں خاتون نے سات بچوں کو جنم دے کر نیا ریکار ڈ قائم کردیا ہے۔ مصر کے شہر اسکندریہ میں ستائیس سالہ خاتون غزالہ ابراہیم نے مقامی اسپتال میں سات بچوں کو جنم دیا جس میں سے چار لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں ۔ بچے ایک بڑے آپریشن سے ہوئے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کوئی پیچیدگی پیش نہیں آئی ،کمزور صحت کے باعث بچوں کو انکیو بیٹر میں رکھا گیا ہے تاہم خاتون کی حالت بہتر ہے ۔
غزالہ کا تعلق غریب گھرانے سے ہے اور اس نے ایک ساتھ سات بچوں کی پرورش کو بڑی ذمہ داری قرار دیا ہے ۔ غزالہ نے صاحب ثروت افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کی مالی مدد کریں تاکہ بچوں کی پرورش کی جاسکے ۔ غزالہ کے ہاں نو بچوں کی پیدائش متوقع تھی لیکن پیدائش سے قبل دو بچے مرگئے ۔