aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   20 oC   19 oC   28 %
 ISL   13 oC   09 oC   67 %
 LHR   18 oC   09 oC   68 %
 QTA   12 oC   -02 oC   67 %
 PSW   14 oC   10 oC   63 %
  Saturday, Nov 22 2008
Tue, Aug 19 08, 09:08 AM PST
پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھے گا، بش
واشنگٹن: صدر بش نے امید ظاہر کی ہے کہ پرویز مشرف کے استعفے کے باوجود پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔ جبکہ صدر پرویز کے استعفیٰ پر دیگر عالمی رہنماؤں نے ملا جلا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان گورڈن جان ڈرو کے مطابق صد ربش نے پاکستان میں جمہوری عمل کے لئے صدر مشرف کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو یقین ہے کہ پاکستانی حکومت دہشت گردی کے خلاف اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے استعفیٰ کے باوجود امریکا پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔ امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خدمات پر امریکا پرویز مشرف کا مشکور ہے۔ حکمراں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار جان مک کین نے کہا کہ اس سے پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہوگی۔ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بارک اوباما نے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت کو القاعدہ کے خلاف موثر اقدامات کرنے ہوں گے۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا کہ پرویز مشرف کے استعفیٰ سے پاکستان کا مشکل دور ختم ہوگیا۔ فرانس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مشرف کے استعفے کے بعد پاکستان میں آئین کی بالادستی کی جدوجہد جاری رہنا چاہئے۔ افغان وزارت خارجہ کے ترجمان سلطان احمد نے کہا کہ صدر کے استعفیٰ سے پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہوگی۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے استعفیٰ سے آئین و قانون کی حکمرانی بحال ہوجائے گی۔ بھارت کے معاون وزیر خارجہ آنند شرما نے کہا کہ صدر مشرف کا استعفیٰ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔

یورپی یونین نے بھی صدر پرویز مشرف کے استعفیٰ کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیا۔ جاپانی وزیر اعظم یاسو فکودا نے کہا کہ صدر مشرف کے استعفیٰ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ افتخارج چوہدری نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی عوام سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے قیام کی دسویں سالگرہ
دبئی: اٹلانٹس ہوٹل کا شاندار افتتاح
مقبوضہ کشمیر:نام نہاد انتخاب کیخلاف آج ہڑتال ہورہی ہے
ڈاکٹرقدیر نے نظر بندی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا
افغانستان:خو دکش کا ر بم دھماکا ، نو افراد ہلاک
گو انتا نامو بے جیل میں قیدیو ں کی اسیر ی غیر قا نو نی ہے، امریکی جج
ایٹمی ہتھیا روں کا استعما ل بڑھ جا نےکا امکان ہے،امریکی انٹیلی جنس
مغربی کنارا:یہودیوں نے قبرستان اور مسجد کو نقصان پہنچایا
بھارت :آسام میں سولہ ماؤ باغی گرفتار
گوانتاموجیل سے رہائی پانیوالے آسٹریلوی شہری کا پابندیاں نرم کرنیکا مطالبہ
1 2 3 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved