|
عراق:تشدد، 5 پولیس اہلکار سمیت 12 افراد ہلاک،33 زخمی
بغداد: عراق میں تشدد کے مختلف واقعات میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد ہلاک اور تینتیس زخمی ہوگئے۔ عراق کے شہر رمادی میں خود کش حملہ آور نے گاڑی پولیس چیک پوسٹ سے ٹکرادی۔ جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ دارالحکومت بغداد میں عراقی اور امریکی سیکورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں تین افراد ہلاک اور چوالیس گرفتار کرلئے۔ دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے اٹھارہ افراد زخمی ہوئے۔ فائرنگ اور گرنیڈ حملوں میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ جبکہ خاتون اور دو صحافیوں سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔ موصل میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ ابولخثیب میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ |