|
افغانستان: امریکی فوجی اڈے کے باہر خودکش بم دھماکا
کابل: افغانستان میں امریکی فوجی اڈے کے باہر خودکش بم دھماکے میں دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ خودکش حملہ مشرقی افغانستان کے صوبے خوست میں ہوا جہاں امریکی فوجی جنرل نے افغانستان کے یوم آزادی کی تقریبات کو نشانہ بنانے کا خطرہ ظاہر کیا تھا وارننگ جاری ہونے کے صرف دو گھنٹے کے بعد ہی خودکش حملہ ہوگیا۔حملے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد معمولی مزدور تھے جبکہ تیرہ افراد زخمی ہوئے۔ عینی شاہد سید ولی جان نے کہا کہ دھماکے سے انسانوں کے علاوہ جانور بھی ہلاک ہوئے۔ دوسرا دھماکا علی شیر روڈ پر ہوا اس دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ |