aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   20 oC   19 oC   28 %
 ISL   13 oC   09 oC   67 %
 LHR   18 oC   09 oC   68 %
 QTA   12 oC   -02 oC   67 %
 PSW   14 oC   10 oC   63 %
  Saturday, Nov 22 2008
Tue, Aug 19 08, 12:14 PM PST
تبلیسی پر حملے کیلئے روسی میزائل اوسیشیا منتقل، امریکا
ماسکو: امریکا کا کہنا ہے کہ روس نے تبلیسی پر حملے کے لئے میزائل جنوبی اوسیشیا منتقل کردیئے ہیں جبکہ روس نے امریکی الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جارجیا سے اس کی فوج کا انخلا شروع ہوگیا ہے۔ روس کے صدر دیمیتری میدیدیووف نے کہا کہ جنگ بندی سمجھوتہ کے تحت جارجیا سے فوج واپس بلائی جارہی ہے لیکن کوئی اس خیال میں نہ رہے کہ روسی فوج پر حملے اور شہریوں کے قتل میں ملوث افراد کو سزائے دیئے بغیر چھوڑ دیا جائے گا۔

روسی فوج صرف جارجیا سے نکل رہی ہے جنوبی اوسیشیا اور ابخازیا میں امن فوج موجود رہے گی۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے کہا کہ روس امریکا اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ بے حد خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ نیٹو روس کو نہ تو جارجیا میں کامیاب ہونے دے گا اور نہ یورپ کو غیر مستحکم کرنے کی اجازت دے گا۔ ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان گورڈن جانڈرو نے روس پر الزام لگایا کہ اعلان کے باوجود روسی فوج جارجیا کی سرزمین پر موجود ہے اور اس کی واپسی کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔ جارجیا کا بھی یہی کہنا ہے کہ روسی فوجوں کی ابھی تک واپسی شروع نہیں ہوئی۔
جے کے ایل ایف کا اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ
بحرالکاہل: 29 لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش دوبارہ شروع
نیٹو اجلاس،افغان فوجیوں کی تعداد1 لاکھ34 ہزار کی جائیگی
صومالیہ: قزاقوں کے حملے،یورپی جہاز رانی کی صنعت تباہ
اقوام متحدہ کو اسرائیل کی رکنیت منسوخ کرنی چاہئے،مے ریڈ میگائر
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے قیام کی دسویں سالگرہ
دبئی: اٹلانٹس ہوٹل کا شاندار افتتاح
مقبوضہ کشمیر:نام نہاد انتخاب کیخلاف آج ہڑتال ہورہی ہے
ڈاکٹرقدیر نے نظر بندی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا
افغانستان:خو دکش کا ر بم دھماکا ، نو افراد ہلاک
1 2 3 4 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved