|
امریکا: گرینڈ کینین میں بارش کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
واشنگٹن: امریکا کے سیاحتی مقام گرینڈ کینین میں شدید بارش کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا۔ گرینڈ کینین کے قریب ڈیم ٹوٹنے سے اطراف کے متعدد گاؤں زیر آ ب آگئے ہیں۔ سیلاب زدہ گاؤں میں پھنسے سیکڑوں افراد کو خصوصی آپریشن کے ذریعے نکالا گیا۔ کارروائی میں اریزونا نیشنل گارڈ کے پانچ ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔ ڈیم کا پانی کینین کے ملحقہ سپائی تک پہنچ گیا۔ جہاں تک ہیلی کاپٹروں کے علاوہ کسی دیگر ذریعہ نقل و حمل کی رسائی ممکن نہیں سپائی میں پھنسے چار سو سے زائد افراد بھی ہلی کاپٹرز کی مدد سے محفوظ مقام پر منتقل کئے گئے۔ |