|
بنگلہ دیش:بارش سے لینڈ سلائیڈنگ، 14افراد ہلاک
چٹا گانگ: بنگلہ دیش میں شدید بارش کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے چودہ افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے ہیں ۔ حکام کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ اور کاکس بازار میں شدید بارش کے بعد مٹی کے تودے گرنا شروع ہوئے۔ جس سے متعدد گھر مٹی تلے دب گئے اور چودہ افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے ہیں۔ دس افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے فوج، پولیس اور فائر فائٹرز نے کام شروع کردیا ہے ۔
حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس کے مطابق کاکس بازار میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ملبے تلے دب گئے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق چٹاگانگ میں بارہ گھنٹے کے دوران ایک سو پچیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ |