|
افغانستان:جھڑپوں میں دس فرانسیسی فوجی ہلاک
کابل: کابل کے نواحی ضلع میں فرانسیسی فوج اور مسلح طالبان کے درمیان جھڑپوں میں دس فرانسیسی فوجی ہلاک جبکہ اکیس زخمی ہوگئے۔افغان حکام کے مطابق دارلحکومت کابل کے مشرق میں طالبان اور فرانسیسی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں دس فوجی ہلاک جبکہ اکیس زخمی ہوئے۔مشرقی افغانستان کے صوبہ خوست میں قائم امریکی فوجی اڈے پر منگل کو مسلسل دوسرے روز بھی درجنوں مسلح طالبان نے حملہ کردیا۔ اتحادی اور افغان سیکورٹی فورسز نے تیرہ حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حملہ آوروں میں کئی خودکش بمبار بھی شامل تھے۔ |