|
صومالیہ: مارٹر حملے میں 5افراد ہلاک
موغادیشو: صومالیہ میں امن معاہدے کے باوجود جھڑپیں جاری ہیں،موغادیشو میں مارٹر حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔ صومالیہ کی حکومت اور بعض اپوزیشن قوتوں کے درمیان دو دن پہلے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے مگر اس کے باوجود دارلحکومت میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
اسلام پسند تنظیم نے معاہدے تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق منگل کو موغادیشو میں اسلام پسندوں اور سرکاری فوج کے درمیان پندرہ منٹ تک لڑائی جاری رہی ۔ اس دوران فوجی اڈے پر مارٹر حملے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ |