|
واشنگٹن: مزید 15 ہزار فوجی افغانستان بھیجنے کا فیصلہ
واشنگٹن: امریکا نے رواں سال کے آخر تک بارہ سے پندرہ ہزار مزید فوجی افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ امریکا کے ایک سینئر دفاعی افسر نے بتایا کہ پینٹاگون نے افغانستان میں مزید تین بریگیڈ فوج بھیجنے کی درخواست افغانستان میں نیٹو کمانڈر جنرل ڈیوڈ مک کیرنن نے کی تھی۔ پینٹاگون دو ہزار نو میں مزید امریکی فوج افغانستان بھیجنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ دسویں ماؤنٹین ڈویژن سے ایک امریکی بریگیڈ فوج نومبر سے جنوری کے درمیان افغانستان پہنچے گی جبکہ مزید دو بریگیڈز اگلے سال موسم بہار یا گرما تک پہنچیں گے۔
جنرل مک کیرنن نے بتایا کہ امریکی فوج کو طالبان کے مسلسل حملوں کا سامنا ہے۔ امریکی فوج فوجی حکام کو تشویش ہے کہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں میں تیس سے چالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جنرل مک کیرنن نے کہا کہ پاکستان کے قبائلی علاقے عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ ہیں اور آزادی سے افغان علاقے میں نقل و حرکت کررہے ہیں۔ |