aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   20 oC   19 oC   28 %
 ISL   13 oC   09 oC   67 %
 LHR   18 oC   09 oC   68 %
 QTA   12 oC   -02 oC   67 %
 PSW   14 oC   10 oC   63 %
  Saturday, Nov 22 2008
Wed, Aug 20 08, 11:18 AM PST
نیٹو تعصب کا مظاہرہ کررہا ہے،روس
برسلز: روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ نیٹو روس کے خلاف تعصب کا مظاہرہ کررہا ہے جبکہ روسی فوج کی واپسی شروع ہوچکی ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے نیٹو پر الزام لگایا ہے کہ نیٹو تبلیسی کی مجرم حکومت کی سرپرستی کررہا ہے اور اس کے جنگی جرائم کو تحفظ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جارجیا سے پانچ سو روسی فوجی جمعے تک واپس چلے جائیں گے لیکن دیگر علاقوں سے روسی فوج کی واپسی کا انحصار اس پر ہے کہ جارجیا کس حد تک اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتا ہے۔

ادھر جارجیا کے شہر گوری سے روسی فوج کے قافلے واپس جاتے ہوئے دیکھے گئے ہیں ۔دوسری جانب جارجیا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ روسی فوج نے امن فوج کا کردار ادا کرنے کے بجائے جنوبی اوسیشیا پر قبضہ کرلیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دوسرے ملکوں کے فوجی دستے جنوبی اوسیشیا میں تعینات کرے۔

ادھر روس کے صدر دیمتری میدیدیوف نے فرانس کے صدر سرکوزی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین دن میں زیادہ تر روسی فوجی جارجیا سے نکل جائیں گے۔ دوسری جانب جارجیا کی صورت حال پر غور کے لئے اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج مقامی وقت کے مطابق ساڑھے تین بجے سہ پہر ہوگا۔
امریکا افغانستان میں مزید فوج بھیجے گا، گیٹس
ہیلری کلنٹن نے وزیر خارجہ بننے کی پیشکش قبول کرلی
صومالیہ کے بحری قزاقوں نے یونان کا جہاز چھوڑ دیا
مقبوضہ کشمیر میں سینتالیس ہزار ہلاکتوں کا بھارتی اعتراف
مقبوضہ کشمیر: بھارت کے انتخابی ڈرامے کیخلاف ہڑتال
جے کے ایل ایف کا اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ
بحرالکاہل: 29 لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش دوبارہ شروع
سوات: مارٹرحملے میں مزید دو بچے ہلاک
نیٹو اجلاس،افغان فوجیوں کی تعداد1 لاکھ34 ہزار کی جائیگی
صومالیہ: قزاقوں کے حملے،یورپی جہاز رانی کی صنعت تباہ
1 2 3 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved