سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں پولیس اور ہندو مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا۔ جموں میں سینکڑوں ہندو مظاہرین محکمہ جنگلات کی زمین مندر کو منتقل کرنے کا واپس لینے کا مطالبہ کررہے تھے ۔ مظاہرین نے سیکورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ کے علاوہ ایک تھیٹر میں چلنے والے ثقافتی پروگرام سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے شیلنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا ۔
ادھر نئی دلی میں اپوزیشن بھارتی جنتا پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ حکمران کانگریس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر میں حالیہ بحران پیدا ہوا ہے ۔ بی جے پی کے ترجمان روی شنکر پرساد کا کہنا تھا کہ کانگریس کی پالیسیوں کی وجہ سے قومی پرست قوتیں کمزور اور علیحدگی پسند مضبوط ہوگئے ہیں ۔ کشمیری مسلمانوں کے شدید احتجاج کے بعد بھارتی حکومت نے محکمہ جنگلات کی زمین مندر کو الاٹ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا جسے مٹھی بھر انتہا پسند ہندو احتجاج کے نام پر مقبوضہ وادی میں دہشت گردی کر رہے ہیں ۔