|
بھارت : عیسائیوں پر ہندوؤں کے حملوں کی مذمت
اڑیسہ: پوپ بینڈیکٹ نے بھارت میں عیسائیوں پر ہندوؤں کے حملوں اور گرجا گھروں کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی ہے ۔ مشرقی بھارت کی ریاست اڑیسہ میں گزشتہ تین دن سے عیسائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ انتہا پسند ہندوؤں نے عیسائیوں کے گھر جلادیئے اور گرجاگھروں کو نشانہ بنایا ۔ہندوؤں نے ایک عیسائی مشنری یتیم خانے کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں د س افراداہلا ک ہوئے ۔ ایک ارب دس کروڑ آبادی کے ملک بھارت میں عیسائی ڈھائی فیصد ہیں جبکہ مسلمان چودہ فیصد ہیں ۔ |