|
امریکا کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار
سری نگر: امریکی محکمہ خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تشویش اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکا نے بھارت اور پاکستان کو اپنے تنازعات پر امن طورپر حل کرنے کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ وود نے مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی میں اضافے پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی پر امریکاکو شدید تشویش لاحق ہے اور امریکا نے اپنی پالیسی کے مطابق اختلافات کوپر امن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے بھارت اور پاکستان دونوں کی حکومتوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔ |