aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   20 oC   19 oC   28 %
 ISL   13 oC   09 oC   67 %
 LHR   18 oC   09 oC   68 %
 QTA   12 oC   -02 oC   67 %
 PSW   14 oC   10 oC   63 %
  Saturday, Nov 22 2008
Tue, Oct 07 08, 05:30 PM PST
افغانستان پر امریکی حملے کے سات سال مکمل
کا بل: افغانستان پر امریکی حملے کو سات سال مکمل ہو گئے۔ امریکا نے اس جنگ میں کیا کھویا کیا پایا۔ سات اکتوبر دو ہزار ایک امریکا نے نائن الیون کے واقعے کو جواز بنا کر افغانستان پر حملہ کر دیا۔ امریکا نے نائن الیون کا ذمہ دار القاعدہ کو ٹھہرا کر طالبان حکومت سے القاعدہ رہنماؤں کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔ طالبان کے انکار پر امریکا نے اتحادی ممالک کی مدد سے افغانستان پر حملہ کیا اور اپنی فوج افغان سرزمین پر اتار دی۔ ماہرین کے مطابق امریکا کا مقصد محظ طالبان کے اقتدار کا خاتمہ نہیں تھا بلکہ وہ وسائل سے مالا مال خطے پر اپنا تسلط چاہتا تھا۔ امریکا سات سال تک ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کرنے کے باوجود مقاصد حاصل نہیں کر سکا اور آخر کار مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سعودی عرب کے تعاون سے افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ امریکا کے صدارتی انتخابات میں افغانستان اہم ترین موضوع بن کر ابھرا ہے۔ ریپبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹی افغانستان میں مزید جارحانہ رویہ اپنانے کی حامی ہیں۔ جس سے پاکستان کے قبائلی علاقوں پر حملوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ افغانستان میں سات سال سے آگ اور خون کا کھیل جاری ہے۔ منظم اور موثر مذاکرات کی عدم موجودگی میں افغانستان میں صورتحال مزید گمبھیر ہوئی ہے افغانستان میں واضح پالیسی اپنا کر ہی خطے میں حقیقی امن قائم کیا جا سکتا ہے۔
امریکا افغانستان میں مزید فوج بھیجے گا، گیٹس
ہیلری کلنٹن نے وزیر خارجہ بننے کی پیشکش قبول کرلی
صومالیہ کے بحری قزاقوں نے یونان کا جہاز چھوڑ دیا
مقبوضہ کشمیر میں سینتالیس ہزار ہلاکتوں کا بھارتی اعتراف
مقبوضہ کشمیر: بھارت کے انتخابی ڈرامے کیخلاف ہڑتال
جے کے ایل ایف کا اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ
بحرالکاہل: 29 لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش دوبارہ شروع
نیٹو اجلاس،افغان فوجیوں کی تعداد1 لاکھ34 ہزار کی جائیگی
صومالیہ: قزاقوں کے حملے،یورپی جہاز رانی کی صنعت تباہ
اقوام متحدہ کو اسرائیل کی رکنیت منسوخ کرنی چاہئے،مے ریڈ میگائر
1 2 3 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved