aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   20 oC   19 oC   28 %
 ISL   13 oC   09 oC   67 %
 LHR   18 oC   09 oC   68 %
 QTA   12 oC   -02 oC   67 %
 PSW   14 oC   10 oC   63 %
  Saturday, Nov 22 2008
Tue, Oct 07 08, 05:48 PM PST
بھارت: ایک ہی خاندان کے چالیس افراد جڑی انگلیوں کے مرض کا شکار
کیرالہ: بھارت کے ضلع کیرالہ میں ایک خاندان کے چالیس افراد کی انگلیاں جڑی ہیں۔ مقامی پنڈت اسے قدرت کی دین جبکہ کچھ لوگ اسے بددعا تصور کرتے ہیں۔ بھارت کے ضلع کیرالہ کے مانا چری گاؤں میں ایک غیر معمولی خاندان رہائش پذیرہے۔ جس کے چالیس افراد کے ہاتھوں کی دو درمیانی اگلیاں آپس میں جڑی ہیں یہ افراد سنڈیک ٹائلی نامی جنیاتی مرض کا شکار ہیں۔ جس میں مبتلا افراد کی انگلیاں ٹشو کے ذریعے جڑ جاتی ہیں یہ مرض قابل علاج ہے لیکن اس کے باوجود لوگ نہ ہی اس کا آپریشن کراتے اور نہ ہی اسے مصیبت سمجھتے ہیں۔ ڈاکٹر ہمیں سرجری کا مشورہ دیتے ہیں لیکن اس کی ضرورت نہیں ہمیں جڑی انگلیوں سے مشکلات پیش نہیں آتیں۔ ہاں یہ مسئلہ ہے کہ ہم انگوٹھیاں نہیں پہن سکتے۔ خاندان کے افراد کا ماننا ہے کہ انہیں یہ مرض گھر میں موجود درخت کاٹنے کے بعد ہوا۔ جس کے کٹنے سے سانپوں کے سر بھی کٹ گئے تھے اور خاندان کے افراد اس مرض کے ساتھ پیدا ہونے لگے۔ متاثرہ افراد کے ہاتھوں کی بناوٹ سانپ کے سر سے مشابہ ہے۔ کچھ لوگ اس مرض کو بددعا قرار دیتے ہیں جبکہ کچھ اس قدرت کی دین تصور کرتے ہیں۔ اہل خانہ کے احتجاج کے باوجود گھر کے نئے مالک مکان نے درخت کاٹ دیا جس سے سانپوں کے سر بھی کٹ گئے یہ انہی کی بددعا ہے۔ جڑی انگلیاں بھگوان کی دین ہے یہ کئی نسلوں سے ایسا ہے یہ واقعی بھگوان کی دین ہے۔ خاندان کے افراد آپریشن سے گریز کرتے ہیں کیونکہ منفرد انگلیوں کے باعث وہ دنیا کے کسی بھی خطے میں موجود اپنے خاندان کے افراد کو پہچان سکتے ہیں۔
ایران ایٹم بم نہیں بنارہا،ایرانی سفیر
غزہ:فلسطینیوں کا باڑ کی تعمیر کیخلاف مظاہرہ
اقوام متحدہ: غزہ میں اسرائیلی اقدامات ناقابل برداشت قرار
صومالی قزاق تاوان کی مد میں 15 کروڑڈالر حاصل کرچکے،کینیا
عالمی معاشی بحران: صدربش اور چینی صدر کی بات چیت
امریکا افغانستان میں مزید فوج بھیجے گا، گیٹس
ہیلری کلنٹن نے وزیر خارجہ بننے کی پیشکش قبول کرلی
صومالیہ کے بحری قزاقوں نے یونان کا جہاز چھوڑ دیا
مقبوضہ کشمیر میں سینتالیس ہزار ہلاکتوں کا بھارتی اعتراف
مقبوضہ کشمیر: بھارت کے انتخابی ڈرامے کیخلاف ہڑتال
1 2 3 4 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved