ویراکروز: مارکو نامی گرم ہواؤں کا طوفان خلیج میکسیکو کے ساحل سے ٹکرا گیا جس کے بعد ویراکروز شہر میں تیز بارش شروع ہوگئی ہے ۔ سرکاری حکام کے مطابق مارکو نامی طوفان تیز ہواؤں کے ساتھ پچپن میل فی گھنٹہ کی رفتار سے میکسیکو کے سب سے بڑے شہر ویراکروز سے ٹکرانے کے بعد پہاڑی سلسلوں کی جانب بڑھ رہا ہے ۔حکام نے طوفان کے باعث شہر میں تیز بارش ہونے کی وجہ سے خطرناک مٹی کے تودے گرنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے عوام کو خبر دار کیا ہے ۔ میکسیکو شہر کی انتظامیہ نے اسکول بند کروادیئے ہیں جبکہ دوسو سے زائد عارضی پناہ گاہیں بھی قائم کردی گئی ہیں جبکہ زیریں علاقوں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے فوج اور امدادی کارکنوں کا تیار رہنے کا حکم دیدیا ہے تاکہ سیلاب کی صورت میں لوگوں سے متاثرہ علاقہ خالی کروایا جاسکے ۔میکسیکن سرکاری تیل کی کمپنی نے بھی گیس اور تیل نکالنے کے پلانٹ بند کرکے ورکرز خلیج میکسیکو سے واپس بلالئے ہیں ۔