aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   20 oC   19 oC   28 %
 ISL   13 oC   09 oC   67 %
 LHR   18 oC   09 oC   68 %
 QTA   12 oC   -02 oC   67 %
 PSW   14 oC   10 oC   63 %
  Saturday, Nov 22 2008
Wed, Oct 08 08, 03:23 AM PST
اسرائیلی وزیر اعظم کی روسی صدر سے ملاقات
ماسکو: اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ روس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اسرائیل کی سیکورٹی کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہونے دیا جائے گا ۔خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے ماسکومیں روسی صدر دیمتری میدویدیو سے ملاقات کی ۔جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ اسٹرٹیٹجک ڈائیلاگ کو اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کیا ۔اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ روس بھی ایران کے جوہری پروگرام کے مخالف ہے جبکہ روسی صدر نے ایرانی صدر احمدی انژاد کے اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کے عزائم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

ایس تھری ہنڈریڈ اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سسٹم کی ایران کو فروخت کے حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ روسی قیادت اسرائیل کی اس حوالے سے پوزیشن سے واقف ہے اور جانتی ہے کہ اس سسٹم کی فروخت سے خطے کے استحکام پر فرق پڑے گا ۔واضح رہے کہ اسرائیل کو خدشہ لاحق ہے کہ روس ایران اور شام کو ایس تھری ہنڈریڈ اینٹی میزائل سسٹم فروخت کرسکتاہے جس کے بعد اسرائیل وزیر اعظم نے روس کا یہ دورہ کیا ہے ۔تاہم روسی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات میں ایسی کوئی ٹھوس یقین دہانی نہیں کروائی ہے کہ یہ میزائل سسٹم ایران اور شام کو فروخت نہیں کیا جائے گا ۔
ایران ایٹم بم نہیں بنارہا،ایرانی سفیر
غزہ:فلسطینیوں کا باڑ کی تعمیر کیخلاف مظاہرہ
اقوام متحدہ: غزہ میں اسرائیلی اقدامات ناقابل برداشت قرار
صومالی قزاق تاوان کی مد میں 15 کروڑڈالر حاصل کرچکے،کینیا
عالمی معاشی بحران: صدربش اور چینی صدر کی بات چیت
امریکا افغانستان میں مزید فوج بھیجے گا، گیٹس
ہیلری کلنٹن نے وزیر خارجہ بننے کی پیشکش قبول کرلی
صومالیہ کے بحری قزاقوں نے یونان کا جہاز چھوڑ دیا
مقبوضہ کشمیر میں سینتالیس ہزار ہلاکتوں کا بھارتی اعتراف
مقبوضہ کشمیر: بھارت کے انتخابی ڈرامے کیخلاف ہڑتال
1 2 3 4 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved