|
شمالی کوریاکا میزائل تجربہ
پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔جنوبی کورین نیوز ایجنسی کے مطابق دو میزائل پیر کو فائر کیے گئے تھے جبکہ جاپانی اخبار مینی چی نے بھی رپورٹ میں میزائل تجربے کو فوجی مشقیں قرار دیا ہے تاہم جاپان کی سرکاری خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ ٹوکیو شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق کسی تیسرے ملک سے کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے میزائل تجربے کی تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کیا ہے۔امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان اسٹیورٹ اپٹن کا کہنا ہے کہ وہ انٹیلی جنس سے مشورہ لئے بغیر کسی قسم کی معلومات نہیں دے سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی میزائل تنصیبات کے حوالے پینٹاگون کو پہلے ہی تشویش تھی۔ |