امریکا مجھے ہٹا دے یا افغانستان سے چلا جائے، کرزئی
کابل: افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ ملا عمر نے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی تو انہیں تحفظ دیا جائے گا۔ کابل میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ افغان حکومت آئین کی بالادستی تسلیم کرنے والے ہر شخص سے مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ طالبان افغانستان میں امن کے خواہشمند ہیں تو انہیں اس کیلئے رضا مندی ظاہر کرنا ہو گی۔
افغان صدر نے کہا کہ طالبان رہنما ملا عمر نے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی تو انہیں ہر سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ ملا عمر سے مذاکرات کی صورت میں بین الاقوامی برادری کے پاس دو ہی راستے ہیں یا عالمی برادری مجھے بطور افغان صدر قبول کرے یا افغانستان سے چلے جائیں۔