بغداد: عراقی کابینہ نے امریکا سے سیکورٹی معاہدے کی منظوری دے دی۔ عراق کی اڑتیس رکنی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم نوری المالکی کی صدارت میں ڈھائی گھنٹے جاری رہا۔ وزیراعظم سمیت اٹھائیس وزرا نے معاہدہ کے حق میں ووٹ دیا۔ جبکہ دس وزرا نے معاہدہ کے حق میں ووٹ دیا۔ جبکہ دس وزرا نے معاہدہ کی مخالفت کی۔ سیکورٹی معاہدہ کے تحت امریکی فوجیں دو ہزار گیارہ کے آخر تک عراق سے نکل جائیں گی تاہم رواں سال اکتیس دسمبر کو اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ختم کے بعد امریکا کو اپنی ڈیڑھ لاکھ فوج عراق میں رکھنے کی اجازت ہو گی۔
عراقی حکومت کے ترجمان علی الدباغ نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت میں شامل تمام گروپوں کی جانب سے معاہدہ کی حمایت مثبت پیش رفت ہے۔ کابینہ کی منظوری کے باوجود معاہدہ پر عملدرآمد کے لئے اس کی پارلیمنٹ سے منظوری ضروری ہے۔