aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   24 oC   14 oC   63 %
 ISL   16 oC   03 oC   76 %
 LHR   16 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   72 %
 PSW   16 oC   04 oC   81 %
  Thursday, Jan 08 2009
Mon, Nov 17 08, 01:05 PM PST
افغانستان میں القاعدہ کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ،اوباما
نیویارک: نو منتخب امریکی صدر براک اوباما نے کہا کہ افغانستان میں القاعدہ کا خاتمہ ، عراق سے فوجی انخلا اور گوانتانامو جیل کی بندش نئی انتطامیہ کی اولین ترجیحات ہیں۔صدر براک اوبامہ نے امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس سے انٹر ویو میں کہا کہ انتخابی وعدوں کی پاسداری کی جائے گی اور عراق سے فوج نکال کر دہشت گردی کے خلاف جنگ کا ہدف افغانستان کو بنایا جائے گا، افغانستان میں القاعدہ کے خلاف کارروائیاں تیز اور موثر کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ کا خاتمہ اولین ترجیح ہو گی اور اسامہ بن لادن کی فوری گرفتاری یا ہلاکت امریکا کی سیکورٹی کے لئے ضروری ہے ۔

نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ وہ صدارت سنبھالتے ہی عراق کے بارے میں طے شدہ منصوبہ بندی پر فوری عمل کریں گے تاکہ دنیا بھر میں امریکا کے خلاف نفرت ختم کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ گوانتانامو جیل کی بندش بھی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور دنیا کو یقین دلانا ہے کہ امریکا تشدد پسند نہیں ہے۔ اوباما نے کہا کہ کانگریس میں ان کی پہلی ترجیح معیشت کو سہارا دینے کے لئے ایک اور پیکج کی منظوری حاصل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مالی بحران سے نمٹنے کے لئے نئے قوائد و ضوابط کا نفاذ ضروری ہوگا۔
آزاد کشمیر:تمام بلدیاتی اور ترقیاتی اداروں کے چیئرمین برطرف
افغانستان:اتحادی فوج کی کارروائی،32طالبان ہلاک
پاکستان میں موجود القاعدہ برطانیہ پر حملہ کرسکتے ہیں ، ایم آئی فائیو
اقوام متحدہ کا غزہ کے حالات پر بے بسی کا اظہار
مسلمان مغربی اور اسرائیلی مفادات کو نشانہ بنائیں ، ایمن الظواہری
مصر کے صدر کی سیکورٹی پر بات چیت کیلئے اسرائیل کو دعوت
بھارت :تاج محل شدید دھند کی لپیٹ میں
وینیز ویلا: اسرائیلی سفیرکو ملک بدر کردیا
غزہ :ایک اور اسکول اسرائیلی بمباری کا نشانہ
نیویارک:اقوام متحدہ نے اسکول پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا
1 2 3 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved