|
امریکا کی گوانتاناموبے میں بارہ کمسن بچوں کو قید میں رکھنے کی تصدیق
واشنگٹن: امریکا نے اپنی بدنام زمانہ حراستی کیمپ گوانتاناموبے میں بار ہ کمسن بچوں کو قید رکھنے کی تصدیق کردی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان نے بچوں کے حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کی کمیٹی کو بتایا کہ گوانتاناموبے میں بارہ بچے قید ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ قید میں رکھے گئے بچوں کی قومیت نہیں بتائی جاسکتی کیونکہ ان کے بارے میں ریکارڈ دستیاب نہیں۔ اس سے قبل امریکی حکام نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ گوانتاناموبے میں آٹھ بچے قید ہیں۔ |