aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   24 oC   14 oC   63 %
 ISL   16 oC   03 oC   76 %
 LHR   16 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   72 %
 PSW   16 oC   04 oC   81 %
  Thursday, Jan 08 2009
Mon, Nov 17 08, 07:56 PM PST
مقبوضہ کشمیرمیں انتخابات الیکشن نہیں سلیکشن ہیں، علی گیلانی
سری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات الیکشن نہیں سلیکشن ہیں۔ کشمیر میں جاری جدوجہد نئی نسل کو منتقل ہو چکی ہے۔ اسلام آباد میں مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد الیکشن کے خلاف سیمینار سے ٹیلی فونک خطاب کے دوران علی گیلانی نے کہا کہ بھارت اپنے کئے گئے تحریری معاہدوں کی پاسداری کرے اور آٹھ لاکھ فوج کشمیر سے نکالے۔

ان کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر گزشتہ باسٹھ سالوں سے متنازعہ رہا ہے۔ انیس سو باون سے اب تک کوئی ایسا الیکشن نہیں ہوا جس میں لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہو۔ سیمینار میں ایک متفقہ قرار داد پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ جمہوریت کے خلاف بنائے گئے قوانین ختم کئے جائیں اور سیاسی رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی گئی کہ وہ حق خود ارادیت کے حصول کے لئے کشمیری عوام کا ساتھ دیں اور وادی سے فوج کے انخلاء کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔
آزاد کشمیر:تمام بلدیاتی اور ترقیاتی اداروں کے چیئرمین برطرف
افغانستان:اتحادی فوج کی کارروائی،32طالبان ہلاک
پاکستان میں موجود القاعدہ برطانیہ پر حملہ کرسکتے ہیں ، ایم آئی فائیو
اقوام متحدہ کا غزہ کے حالات پر بے بسی کا اظہار
مسلمان مغربی اور اسرائیلی مفادات کو نشانہ بنائیں ، ایمن الظواہری
مصر کے صدر کی سیکورٹی پر بات چیت کیلئے اسرائیل کو دعوت
بھارت :تاج محل شدید دھند کی لپیٹ میں
وینیز ویلا: اسرائیلی سفیرکو ملک بدر کردیا
غزہ :ایک اور اسکول اسرائیلی بمباری کا نشانہ
نیویارک:اقوام متحدہ نے اسکول پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا
1 2 3 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved