|
سارک ممالک کی پر وگرامنگ کمیٹی کا اجلا س بدھ کو ہو گا
کو لمبو : سا رک ممالک کی پر وگرامنگ کمیٹی کا دو رو زہ اجلا س بدھ کو کولمبو میں شر وع ہو گا ۔ ذرائع کے مطا بق انیس اور بیس نو مبر کو کو لمبو میں ہو نے والے پروگرامنگ کمیٹی کے اجلا س میں سارک کی سر گر میو ں کا شیڈول تیا ر کیا جا ئے گا اور سارک بجٹ پر بھی غور کیا جا ئے گا۔ ذرائع نے یہ بھی بتا یا کہ اجلا س میں کو لمبو سارک سر برا ہ کانفر نس کے فیصلو ں پر عملدارآمد کا جا ئزہ بھی لیا جا ئے گا ۔ دفتر خا رجہ کے ایشیا ئی امور کے ایڈیشنل سیکر ٹری چو ہدری اعزاز اجلا س میں پا کستا نی وفد کی قیا دت کر یں گے ۔ |