غزہ کیخلاف ایکشن پلان ،اسرائیل کی عالمی برادری سے حمایت کی اپیل
غزہ : اسرائیل نے غزہ کے خلاف ایکشن پا لن پر عالمی برادری سے حما یت طلب کر لی ۔اسر ائیل کے وزیر خا رجہ زپی لیونی نے بر طا نوی وزیر خا رجہ ڈیو ڈملی بینڈ سے کہا ہے کہ عالمی بر ادری کو غزہ کے خلاف مو قف کی حما یت کر نی چاہیئے ۔ مقبو ضہ بیت المقدس میں ڈیو ڈ ملی بینڈ سے با ت چیت کر تے ہو ئے زپی لیو نی نے کہا کہ اسر ائیل اپنے شہریو ں پر مزید حملے بر ادشت نہیں کر سکتا ۔ بر طا نوی وزیر خا رجہ ان دنو ں مشر ق وسطیٰ کے دورے پر ہیں ۔ اس سلسلے میں وہ سب سے پہلے اسر ائیل پہنچے ۔ جہاں انہو ں نے اسر ائیل سے یکجہتی کا اظہا ر کیا اور غزہ میں اسرائیل کے غیر انسانی اقداما ت پر یو رپی یو نین اور اقوام متحدہ کی مذمت کو نظر انداز کر دیا ۔
اس سے قبل اسرائیل طیا روں نے غزہ پر فضائی حملہ کر کے چا ر فلسطینیو ں کو شہید کر دیا ۔ ادھر گیا رہویں روز بھی غزہ کا محا صرہ جاری رہا ۔ اسر ائیل نے ہزاروں فلسطینیو ں کو خوراک اورتیل کی فراہمی روک رکھی ہے جس کے نیتجے میں پا ور پلا نٹس بند ہو گئے ہیں ۔اسر ائیلی وزیر اعظم ایہو د اولمر ٹ نے کا بینہ کے اجلا س سے خطا ب میں ماس پر امن عمل سبوتاؤ کر نے کا الزا م عائد کر تے ہوئے غزہ کے خلا ف ایکشن پلان بنانے کا حکم دے دیا ہے ۔