انڈونیشیا :زلزلے کے شدید جھٹکے،سونامی کی وارننگ واپس
جکارتہ: انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے سینکڑوں مکانات تباہ ہو گئے۔ حکام نے سونامی وارننگ جاری کی جو بعد میں واپس لے لی گئی۔انڈونیشیا کے شمالی جزیرے سولاواسی میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر سات اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی۔ جھٹکوں سے متعدد مکانات تباہ ہو گئے جس کے فوراً بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی جسے کچھ دیر بعد واپس لے لیا گیا ۔
زلزلے کا مرکز ساحلی قصبے گورنٹالو سے چوراسی میل دور اکیس کلو میٹر گہرایہ میں تھا۔ زلزلے سے ایک شخص ہلاک ہوا اور متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ وائی میں پیسفک سونامی وارننگ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ زلزلے ، ضخطر میں تباہ کن سونامی کا باعث بن سکتا ہے۔ انڈو نیشین جزیروں کا سلسلہ پیسفک رنگ آف فائر کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہاں روزانہ کی بنیاد پر زمین پلیٹس کی حرکات ریکارڈ کی جاتی ہیں۔