|
افغان مہاجرین کی وطن واپسی : عالمی کانفرنس کل کابل میں ہوگی
کا بل: افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے عالمی کانفرنس بدھ کو کابل میں ہوگی۔ بدھ کو افغانستان کے دارلحکومت کابل میں ہونے والی عالمی کانفرنس میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں تسلسل لانے کی راہ میں حائل سیاسی اور معاشی مسائل حل کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ کانفرنس فوجی آپریشن کے پیش نظر مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔ ریاستوں اور سرحدی امور کے وفاقی وزیر نجم الدین خان کانفرنس میں شرکت کیلئے وفد کے ہمراہ پیر کی شام کابل روانہ ہوگئے۔ |