|
کانگو: صدر جوزف کوبیلا نے فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیاگیا
براز ولا : کانگو میں کومت نے نیا فوجی سربراہ مقرر کردیا ہے۔ باغیوں نے سرکاری فوج پر مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔کانگو کے نئے فوجی سربراہ ڈائیڈئیر لوگومبا کو صدارتی آرڈر کے ذریعے تعینات کیا گیا۔ کانگو کے صدر جوزف کابیلا نے نئے فوجی سربراہ کی منظوری دی۔ نئے فوجی سربراہ کی ذمہ داریوں میں اولین ترجیح ملک کے مشرقی حصوں میں امن و امان کا قیام ہے۔ باغی رہنما نکونڈا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ باغیوں نے مزید علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے اور سرکاری فوج پر مزید حملے کئے جائینگے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ریوانڈی میں ہونے والی تازہ جھڑپوں میں جانی نقصان کا علم نہیں ہوسکا ۔ مشرقی کانگو میں جاری لڑائی میں سینکڑوں افراد ہلاک اور ڈھائی لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔ |