مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کی فائر نگ ،چار کشمیر ی شہید
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائر نگ سے چار کشمیر ی شہید ہوگئے۔ اس سے قبل مقبو ضہ اکشمیر میں نام نہاد انتخابات کے پہلے مرحلے میں بیشتر پولنگ اسٹیشن سنسان رہے۔ صرف ہندو اکثریتی علاقوں میں ووٹ ڈالے گئے بانڈی پورہ میں مظاہرین پر فوج کے تشدد سے چھ افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد آج بھارتی فوج کی فائرنگ میں مزید چار کشمیری اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کے پہلے مرحلے میں بانڈی پورہ، کارگل، سرن کوٹ، مندھار اور پونچھ سمیت دس حلقوں میں پولنگ ہوئی۔ ان انتخابی حلقوں میں ہزاروں بھارتی سیکورٹی اہلکار تعینات تھے۔
حریت کانفرنس کی اپیل پر انتخابات کے بائیکاٹ کے باعث وادی میں غیر اعلانیہ کرفیو رہا۔ تاہم قابض بھارتی سیکورٹی اہلکار گشت کرتے رہے۔بانڈی پورہ میں سینکڑوں کشمیری خواتین نے نام نہاد انتخابات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران مظاہرین اور بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جس سے دو خواتین سمیت چھ کشمیری زخمی ہوئے۔ نظر بند حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہزاروں قابض فوجوں کی موجودگی میں الیکشن آزاد اور شفاف نہیں ہوسکتے۔ بھارت کی تمام کوششوں کے باوجود مقبوضہ وادی میں پولنگ اسٹیشن سنسان رہے۔ کشمیر رابطہ کمیٹی نے انتخابات کے بائیکاٹ کے لئے جہاں الیکشن وہاں چلو کے نام سے مہم تشکیل دی ہے۔