|
فلسطینی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کی ملاقات
مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ سے ملاقات کی ہے جس میں حماس سے نمٹنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات مقبوضہ بیت المقدس میں ہوئی۔ ملاقات میں غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جھڑپوں سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا گیا۔ فریقین کے درمیان چار نومبر سے جاری پر تشدد کارروائیوں میں کم از کم سترہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے دباؤ پر اسرائیل نے غزہ کی سرحد ایک مقا م سے کھول دی ہے جس کے بعد غذائی اجناس اور امدادی سامان کے تیس ٹرک سرحد پار کرکے غزہ میں داخل ہوگئے۔ |