aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   24 oC   14 oC   63 %
 ISL   16 oC   03 oC   76 %
 LHR   16 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   72 %
 PSW   16 oC   04 oC   81 %
  Thursday, Jan 08 2009
Tue, Nov 18 08, 01:11 PM PST
گورڈن براؤن اور یورپی کمیشن کے سربراہ کی ملاقات
لندن: برطانیہ نے کہا ہے کہ حالیہ معاشی بحران عالمی نوعیت کا ہے اور اس کے حل کے لئے عالمی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے۔ یہ بات برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن نے لندن میں یورپی کمیشن کے سربراہ مینوئل باروسو کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔ گورڈن براؤن نے بحران کے حل کے لئے واشنگٹن میں جی ٹوئنٹی رہنماؤں کے اجلاس میں تجویز کردہ روڈ میپ کے اہم نکات پیش کئے۔

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ یورپی کمیشن کے سربراہ سے مذاکرات میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کے طریقے پر بات کریں گے۔ مذاکرات میں مالیاتی نظام میں اصلاحات کے نظام الاوقات، بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل نو، عالمی تجارتی نظام پر جاری مذاکرات کے حتمی نتائج کا حصول اور عالمی سطح پر ایک متحرک مالیاتی نظام شامل ہے۔ یورپی کمیشن کے سربراہ مینوئل باروسو نے کہا کہ یورپی ممالک نے نئے عالمی مالیاتی نظام کی تشکیل کے قوانین وضع کرنے پر رضامندی ظاہرکی ہے تاکہ مستقبل کے بحرانوں سے بچنے میں مدد اور سرمایہ کاروں، کھاتیداروں اور عوام کے تحفظ میں اضافہ ہوسکے۔
اسرائیل کی جارحیت بارہویں روز بھی جاری
غزہ پر حملے رکو انے کیلئے ایر ان نے بائیس مندوبین بھیج دیئے ہیں
بھارت کا بنگلہ دیش میں دہشتگردوں کے کیمپوں کا الزام
دنیا بھر میں محرم کے جلوس، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
غزہ:اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے سفارتی سرگرمیاں شروع
سر حد پار سے دہشتگردی روکنے کیلئے آپشنز کھلے ہیں،بھارت
مقبوضہ کشمیر:فوج کو مشکلات کا سامناہے،آرمی چیف
غزہ: اسکولوں میں جنگجوؤں کی موجودی کا اسرائیلی دعویٰ مسترد
بنگلہ دیش:23رکنی کابینہ کا اعلان
غزہ:اسرائیلی جارحیت جاری ، مزید5فلسطینی ہلاک
1 2 3 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved