|
انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر بیلجیئم کے خلاء نورد کو بھیجنے کی تیاریاں
برسلز: خلاء میں بنائے گئے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر بیلجیئم کے خلاف نورد کو بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ بیلجیئم کے فرینک ڈی وائن دوسرے خلاباز ہیں جو چھ ماہ تک انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر قیام کریں گے۔ روسی خلا نورد رومانینکو اور کینیڈین اسپیس ایجنسی کے خلاء باز روبرٹ تہرسک بھی اس مشن میں ان کے ہمراہ ہوں گے جو پہلے ہی خلاء میں موجود ہیں۔ فرینک ڈی وائن یورپین اسپیس ایجنسی کے تعاون سے آئی ایس ایس پر قائم کی گئیں کولمبس لیبارٹری میں کام کریں گے جہاں وہ کیناڈرم نامی روبوٹک آرم کی مرمت کے ساتھ ساتھ ایچ ٹی وی موڈیول کی مدد سے لائے گئے جاپانی آلات بھی نصب کریں گے۔ کولمبس لیبارٹری کا قیام یورپین اسپیس ایجنسی کی جانب سے خلاء میں اب تک کی جانے والی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ توقع ہے کہ یہ مشن ستائیس مئی دو ہزار نو کو خلاء میں بھیجا جائے گا۔ |