aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   24 oC   14 oC   63 %
 ISL   16 oC   03 oC   76 %
 LHR   16 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   72 %
 PSW   16 oC   04 oC   81 %
  Thursday, Jan 08 2009
Tue, Nov 18 08, 05:02 PM PST
غزہ کی ناکہ بندی، غذا و توانائی کابحران
غزہ: غزہ کی ناکہ بندی سے غذا اور توانائی کا بحران شدید ہو گیا۔ فلسطینیوں کیلئے زندگی گزارنا مشکل ہو گیا۔ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم نئی بات نہیں۔ کبھی فلسطینیوں کا خون بہایا جاتا ہے تو کبھی اسرائیل فلسطینیوں کے معاشی قتل عام کا راستہ ڈھونڈتا ہے۔ اسرائیل نے راکٹ حملوں کو جواز بنا کر کئی ماہ سے غزہ کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ جس سے علاقے میں غذا اور توانائی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔

ایک تنگ حال فلسطینی کو بیکری چلانے کیلئے آئل اور گیس نہ ملی تو اس نے گاڑیوں میں استعمال شدہ آئل کو بطور ایندھن استعمال کرتے ہوئے بیکری چلانا شروع کر دیا۔ فلسطینی خواتین بیکری کے تندور میں روٹیاں پکانے آتی ہیں۔ بیکری کا مالک اور یہاں آنے والے افراد کا کہنا ہے کہ اسرائیلی مظالم کے سبب فلسطینی مہنگا ایندھن خریدنے اور کاروبار زندگی چلانے کے قابل بھی نہیں رہے۔

اسرائیل کے محاصرے نے ہماری مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ لوگ ہماری بیکری پر آتے ہیں لیکن اب خراب کوالٹی کا آئل بھی دستیاب نہیں جسے بیکری میں استعمال کیا جا سکے۔ کھانے پکانے کیلئے ہمارے پاس ایندھن دستیاب نہیں ہے۔ ہم اس وقت یہاں آتے ہیں جب کھانا پکانے کیلئے نہ ہی بجلی ہوتی ہے اور نہ گیس۔ استعمال شدہ آئل مہنگے دام فروخت ہونے سے روٹی کی قیمت میں تین گنا اضافہ ہو گیا ہے۔
اسرائیل کی جارحیت بارہویں روز بھی جاری
غزہ پر حملے رکو انے کیلئے ایر ان نے بائیس مندوبین بھیج دیئے ہیں
بھارت کا بنگلہ دیش میں دہشتگردوں کے کیمپوں کا الزام
دنیا بھر میں محرم کے جلوس، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
غزہ:اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے سفارتی سرگرمیاں شروع
سر حد پار سے دہشتگردی روکنے کیلئے آپشنز کھلے ہیں،بھارت
مقبوضہ کشمیر:فوج کو مشکلات کا سامناہے،آرمی چیف
غزہ: اسکولوں میں جنگجوؤں کی موجودی کا اسرائیلی دعویٰ مسترد
بنگلہ دیش:23رکنی کابینہ کا اعلان
غزہ:اسرائیلی جارحیت جاری ، مزید5فلسطینی ہلاک
1 2 3 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved