|
کابل: جھڑپ، 6 افغان فوجی اور متعدد طالبان ہلاک
کابل: افغانستان کے صوبہ فرح میں افغان فوج اور طالبان میں جھڑپوں کے دوران چھ افغان فوجی اور متعدد عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ صوبہ فرح کے ضلع بالابولک میں سو سے زائد طالبان نے افغان فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کر دیا۔ جس کے بعد فریقین میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں چھ افغان فوجی اور متعدد طالبان ہلاک ہو گئے۔ افغان حکام نے چھ فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جھڑپ میں کئی طالبان بھی ہلاک ہوئے۔ |