aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   24 oC   14 oC   63 %
 ISL   16 oC   03 oC   76 %
 LHR   16 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   72 %
 PSW   16 oC   04 oC   81 %
  Thursday, Jan 08 2009
Tue, Nov 18 08, 08:04 PM PST
بھارت اور مصر نے 5 معاہدوں پر دستخط کر دیئے
نئی دلی: بھارت اور مصر نے اقتصادی تعاون کے فروغ کے لئے پانچ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے۔ مصر کے صدر حسنی مبارک بھارت کے تین روزہ دورہ پر ہیں دارالحکومت نئی دلی میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے مصری صدر حسنی مبارک سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے پانچ معاہدوں پر دستخط کئے۔ معاہدوں کے مطابق بھارت اور مصر تجارت، ٹیکنالوجی، فارماسوٹکل خلا اور صحت کے شعبوں میں تعاون کریں گے۔

مصری وفد سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ مصری صدر کا دورہ دونوں ممالک میں تعاون کی نئی راہیں کھولے گا۔ مصر کے صدر حسنی مبارک نے کہا ہے کہ معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے تمام ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ مصر کے صدر حسنی مبارک کو بھارت میں جواہر لعل نہرو ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔
اسرائیل کی جارحیت بارہویں روز بھی جاری
غزہ پر حملے رکو انے کیلئے ایر ان نے بائیس مندوبین بھیج دیئے ہیں
بھارت کا بنگلہ دیش میں دہشتگردوں کے کیمپوں کا الزام
دنیا بھر میں محرم کے جلوس، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
غزہ:اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے سفارتی سرگرمیاں شروع
سر حد پار سے دہشتگردی روکنے کیلئے آپشنز کھلے ہیں،بھارت
مقبوضہ کشمیر:فوج کو مشکلات کا سامناہے،آرمی چیف
غزہ: اسکولوں میں جنگجوؤں کی موجودی کا اسرائیلی دعویٰ مسترد
بنگلہ دیش:23رکنی کابینہ کا اعلان
غزہ:اسرائیلی جارحیت جاری ، مزید5فلسطینی ہلاک
1 2 3 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved